ہر مسلمان قرآن مجید سے کچھ ایسی عقیدت رکھتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ اپنے جذبات کو خوبصورت آرٹ کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ہیں 70 سالہ سابق پولیس اہلکار خان شاہ نواز جنھوں نے
پینسل پر دھاگوں کی صورت مکمل قرآن مجید بُننے کی سعادت حاصل کی ہے۔خان شاہ نواز کا تعلق کراچی سے ہے اور انھوں نے تقریباً 10 سال میں قرآن مجید کا پینسل پر بُنا ہوا یہ شاہ کار تیار کیا ہے۔ خان شاہ نواز کا کہنا ہے کہ
“یہ اپنی طرز میں قرآن مجید کا انوکھا نسخہ ہے جسے ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہونا چاہیے۔ اس میں ہینڈ کرافٹ اور کیلیگرافی دونوں شامل ہیں”اس نسخے میں سوئی یا کپڑا استعمال نہیں ہوااس نسخے میں 8 ہزار سے زائد پینسلیں استعمال کی گئی ہیں۔ شاہ نواز اس بارے میں مزید بتاتے ہیں کہ نہ تو اس کام میں
کپڑا استعمال ہوا، نہ ہی سوئی بس ہاتھ کی دو انگلیوں نے پینسل پر بنائی کے زریعے یہ نسخہ تیار کیا ہے۔32 لاکھ اور 10 سالوں میں تیار ہونے والا انوکھا شاہکاراس نسخے کی بناوٹ میں 32 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جسکے لیے خان شاہ نواز نے اپنی جمع پونجی وقف کی اور ساتھ ہی مخیر حضرات اور دوست احباب نے بھی ان کی مدد کی۔ اس کام میں انھوں نے بہت
توجہ اور صبر کا مظاہرہ کیا کیونکہ ایک بھی غلطی کی صورت میں انھیں پوری پینسل دوبارہ تیار کرنی پڑتی ہے۔دیگر الہامی کتابیں بھی بُننا چاہتا ہوںخان شاہ نواز کی خواہش ہے کہ وہ قرآن مجید کے علاوہ دیگر الہامی کتابوں کو بھی بُن سکیں تاکل دنیا میں مذہبی یگانگت کا پیغام بھیج سکیں۔