ہیلی کاپٹرسانحہ میں شہید ہونے والے میجر طلحہ کے والد نے صدر مملکت اور پی ٹی آئی قیادت سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر سانحےمیں شہید ہونے والےپاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ میں صدر مملکت کی عدم شرکت کے بعد
سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیاکہ شہداءکے اہلخانہ کی ممکنہ احتجاج سے بچنے کیلئے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی۔ تاہم ان خبروں اور منفی پراپیگنڈےکی تردیدخود شہیدمیجر طلحہ کے والد نے ایک انٹرویو میں
کردی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سیاسی معاملات سے کوئی غرض نہیں ہے، اور جس کاپیارا اس دنیا سے چلا گیا ہو اس وقت ایسے جذبات ہوتے ہیں کہ انہیں یہ بھی علم نہیں ہوتا کون آیا اور کون نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جس غم کی کیفیت سے ہم اس وقت گزررہے تھے اس وقت
ایسی باتیں سوچنا غیر متعلقہ تھیں ، نا کوئی ایسی بات ہےنا ہمیں ایسی کسی بات کا علم ہے،ہمارے پاس شہید کی تعزیت کیلئے جو بھی آئے گا ہم اسےخوش آمدید کہیں گے۔