بھارتی فضائی حدود،نواز شریف کابطور وزیراعظم بھارت کومبینہ خط منظر عام پر

سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی فضائی حدود استعمال کی تو اس کیلئے وزیراعظم منموہن سنگھ کو خط لکھا جس میں انتہائی مشکور نظر آئے اور اس احسان کیلئے بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ساتھ عوام کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو

بطور پاکستانی وزیراعظم لکھا گیا ایک خط سامنے آیا ہے جس میں وہ ہمسایہ ملک کی حکومت اور اس کے عوام کے بے حد مشکور اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ خط اس وقت کا ہے جب نوازشریف کو

بطور پاکستانی وزیراعظم بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملی تھی۔ اس خط کو سوشل میڈیا پر زلفی بخاری نے شیئر کیا اور ساتھ میں نوازشریف پر کڑی تنقید کی۔ زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میاں صاحب نے

کوئی موقع جانے نہیں دیا محبت کے اظہار کا، کسی ملک کی فضائی حدود میں اڑنا کوئی احسان لینا نہیں ہوتا پھر بھی بطور وزیراعظم بھارت کو پیار بھرے خط لکھتے رہے ہیں۔

Scroll to Top