افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رہنماء تحریک انصاف فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان پر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں
سوال یہ نہیں ہے کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی یا نہیں، سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی، یہ غیر واضح بات ہے ،متعلقہ وزارتوں کو اس کے متعلق واضح بیان جاری کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ جمعے کے روز
نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضاء استعمال کرنے کی اجازت دی گئ یا نہیں؟ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئ غیر واضع بات ہے متعلقہ وزارتوں کو وضع بیان جاری کرنا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022