ہمارے نبیؐ ؐکے نواسے حق پر تھے مگر خوف کی وجہ سے کوفہ کے لوگ یزیدکے خلاف انکی مدد کو نہ نکلے،عمران خان

ہمارے نبیؐ ؐکے نواسے حق پر تھے مگر خوف کی وجہ سے کوفہ کے لوگ یزیدکے خلاف انکی مدد کو نہ نکلے،عمران خان اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ

ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حق پر تھے مگر کوفہ کے لوگ خوف کی وجہ سے یزیدکے خلاف انکی مدد کو نہ نکلے،اور اسلام کے عظیم ترین المیہ کو وقوع پذیر ہونے دیا،یہ حقیقت ہے کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے،گزشتہ روز جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ برسرِاقتدار مجرموں کے گروہ اور انکے سرپرستوں کے اقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت فسطائیت کے

نرغہ میں ہے،کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سرجھکائیں گے، یا ہم بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟ اور انشا ء اللہ 13اگست کے جلسہ میں اپنی حقیقی آزادی اور اس فسطایت سے نمٹنے کے منصوبہ کا اعلان کروں گا۔

Scroll to Top