تحریکِ انصاف ڈونلڈ لو اور ڈونلڈ بلوم میں گھر گئی، پشاور میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا، ان کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ پی ٹی آئی پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفیر پر
توپوں کے دہانے کھول دیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور ان کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے۔شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں عام پاکستانی نہیں جا سکتے وہاں
امریکی سفیر کے لیے سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گيا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیا بلوم وائسرائے ہیڈ اور ان کا نام اور تکبر سب پرحاوی ہے؟
امریکی سفیر اور اسکا گینگ طورخم کی راہ میں پاکستان کے حساس علاقوں پر پرواز کرتے ہوئے زمین کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ موصوف کو سرکاری بریفنگ بھی میسر ہے اور قدم رنجہ ہونے کو سرخ قالین بھی!! ان علاقوں میں تو عام پاکستانی بھی قدم نہیں رکھ سکتے! کیا ہم غلام ہیں؟ pic.twitter.com/mHRWuL6Nhl
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 7, 2022
رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ایجنڈے کا ایک اور نکتہ پورا ہوا، کیا ہم غلام ہیں؟