قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد : حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا اور انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 1.25 بڑھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیم کے نئے شرح سود کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے

اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 12.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 1.25 بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود

13.6 فیصد ہوگیا ہے۔ پنشن اور بہبود پر شرح سود 14.16 فیصد اور اسپیشل سرٹیفکیٹ پر 13 فیصد شرح سود برقراررکھا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بچت اسکیموں پر شرح منافع کے نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

Scroll to Top