سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ گانوں اور فلموں پرقومی خزانے سے 1ارب 34 کروڑ سے زائد رقم خرچ کردی گئی ہے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں ارشد شریف نے سرکاری دستاویزات کی نقل شیئر کی جس کے مطابق
سرکاری سطح پر ڈاکو مینٹریزاورگانوں کی تیاری کیلئے سازو سامان اور سروسز کی مدمیں74 کروڑ روپے خرچ کیےگئے۔ اسی طرح فلموں اور موویز کی تیاری کیلئے2 کروڑ 20 لاکھ روپےمختص کیے گئےہیں، مجموعی طور پر1 ارب 34کروڑ29 لاکھ 75ہزار 125 روپےخرچ کرڈالےہیں۔ ارشد شریف تفصیلات شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ
یہ ایک ارب 34 کروڑ سےزائد کےگانے ، فلمیں اوردیگرپبلک ریلشن کس نے کی ہے؟ سینئر صحافی نے مطالبہ کیا کہ جس نے بھی یہ اخراجات کیے ہیں اسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بلایا جائے،پارلیمان میں سوال کیا جائے کہ کس کو کون سا ٹھیکہ کس نے دیا ہے،تمام تحقیقاتی ایجنسیوں بشمول آئی ایس آئی کے ایک جے آئی ٹی بنائی جائے جو اس معاملے کا فرانزک آڈٹ کرےتاکہ قوم کو معلوم ہوسکے کہ اس منصوبے میں کس نے کتنا مال بنا یا ہے۔
ایک ارب ۱۳ کڑوڑ42 لاکھ کے گانے اور فلمیں اور دیگر پی آر کس نے کی؟
پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں بلاؤ، پارلیمان میں سوال کرو اس میں کس کو کونسا ٹھیکا کس نے دیا؟ بناؤ JIT (Mi,ISI,IB, SECP FIA, SBP)اور فرنزک آڈٹ کرو تاکہ قوم کو معلوم ہو کس کو کونسا ٹھیکا ملا اور کس نے کتنا مال بنایا؟ pic.twitter.com/P7OM5ZtC31— Arshad Sharif (@arsched) August 6, 2022