اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن (Partial knee replacement surgery) کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔شعیب اختر نے اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے
گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں
دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ شعیب اختر کے گھٹنوں کے ٹشوز اور ہڈیاں متاثر ہوئی ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتاتے رہے ہیں۔
View this post on Instagram