IMFکی شرائط پر عملدرآمد کا آغاز! پٹرول ہر ہفتے مہنگا ہوگا؟ عوام کے لیے بُری خبر

ملک بھر کے عوام بڑھتی مہنگائی سے شدید پریشان، ایسے میں خبریں زیر گردش ہیں ہے کہ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے تبدیل ہوں گی،یعنی اب 15 دن کے بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

تبدیل کی جائیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل

کرنے کا فیصلہ تبدیل ہوسکتا ہے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہوگا،فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام

کو منتقل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ماہانہ بنیادوں پر کیا جارہا تھا۔ دوسری

جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید چار فیصد کم ہوگئیں، امریکی خام تیل کے بعد برطانوی برینٹ آئل بھی سو ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا،تین اعشاریہ ایک ایک ڈالر کمی سے ستانوے ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے،ویسٹ ٹیکساس کی قیمت تین اعشاریہ نو ڈالر کمی سے اکیانوے ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Scroll to Top