ق لیگ کو بڑا دھچکا ، عمران خان نے ق لیگ کا پنجاب سے آئوٹ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لئے مرتب کی گئی کابینہ فہرست میں اتحادی مسلم لیگ (ق) کا ایک بھی وزیر شامل نہیں

رکھا گیا ۔ ذرائع کے مطابق 18رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں جبکہ عمران خان نے بزدار کابینہ میں (ق) لیگ کو دی ہوئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ میں

محمود الرشید کو بلدیات ، یاسمین راشد کو صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ راجہ بشارت کو پارلیمانی امور ،ہاشم جواں بخت کو خزانہ ، خرم ورک کو

قانون، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق علی افضل ساہی، لطیف نذر گجر ، محسن لغاری اور فیاض چوہان کو بھی وزیربنائے

جانے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر مسلم لیگ (ق)کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوںنے اس حوالے سے قیادت کو بھی آگاہ کیا ہے ۔

Scroll to Top