الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ لی ہے۔ فیصلہ جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا کہ کیا

عمران خان فیصلے کی روشنی میں تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں؟ مذکورہ معاملے پر سپریم کورٹ کی بیٹ سے منسلک سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے

میں قرار دیا ہے کہ نااہلی تاحیات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اس فیصلے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ غلط بیانی یا کسی بات کو عیاں نہ کرنا اس زمرے

میں نہیں آتا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے جو بیان حلفی جمع کرایا تھا وہ غلط ثابت ہوا ہے۔

Scroll to Top