کرسی خطرے میں ۔۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو نوٹس جاری

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے دوران اسپیکر سبطین خان اور دیگر

کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ نے درخواست کی
سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کے لیے

استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لگے تھے، بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر خفیہ رائے شماری کے اصول کی خلاف ورزی ہے، بیلٹ پیپرز پر نمبرز کا لگانا آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ

اس الیکشن کے خلاف آپ کے پاس کیا داد رسی ہے؟درخواست گزار سیف الملوک کھوکھر کے وکیل نے جواب دیا کہ اس الیکشن کے خلاف داد رسی صرف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن ہے۔عدالت نے پھر استفسار کیا کہ کیا

الیکشن کمیشن کے پاس بھی اس کی داد رسی نہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اس الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کردار نہیں ہوتا۔عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخاب کے لیے درخواست پر

سیکریٹری لاء، پریزائیڈنگ افسر، سیکریٹری اسمبلی اور اسپیکر سبطین خان کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رازداری پر کسی بھی طرح سے سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Scroll to Top