وزیراعظم شہباز شریف ان ٹربل : آصف زرداری نے ملک کا اہم ترین عہدہ اپنے لیے مانگ لیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اگلے ہدف پر کام شروع کردیا۔حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر حلیف جماعتوں کے تعاون سے چیئرمین

سینٹ کا عہدہ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت آصف علی زرداری سینئر پی پی رہنماء سید یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینٹ بنوانے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو گرین سگنل دے دیا ہے اور چیئر مین سینٹ کے عہدے کے حصول کے لیے ممبران سینٹ کے ساتھ لابنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد

جیسے ہی ہوم ورک مکمل ہوگا تو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے تحریک انصاف

کے فیصلے کو بلیک میلنگ قرار دے دیا ، اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس بلیک میلنگ کے مترادف ہے، اب ایسا کیا ہوا کہ عمران خان کو چیف الیکشن

کمشنر پر اعتماد نہیں رہا؟۔انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباو ڈال رہی ہے، ایک آزاد اور خودمختار ادارے کو دھمکیوں کے ذریعے ڈرایا نہیں جا سکتا، عمران خان خود چیف الیکشن

کمشنر کی تعریف کیا کرتے تھے، اب ایسا کیا ہوگیا کہ اسی چیف الیکشن کمشنر پر انکا اعتماد نہیں رہا؟ تحفظات کے باوجود پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، کیوں کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔

Scroll to Top