ڈالر کے بعد سعودی ریال بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

لاہور (نیوزڈیسک) ڈالر مہنگا ہونے سے سعودی ریال کی قیمت میں اضافے کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ساڑھے 3 ماہ کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافے

کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، وہیں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند ہی ماہ میں پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا

ہے۔چند ماہ قبل تک 50 روپے تک کی قیمت میں بکنے والا سعودی ریال اب مارکیٹ میں 63 روپے سے زائد کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 63 روپے 64 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

Scroll to Top