سیلابی پانی نے دکانوں کو تباہ کر دیا ۔۔ خلیجی ریاستوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، عرب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اوور سیز پاکستانی عرب ممالک سمیت کئی ممالک میں ہیں لیکن ان دنوں خیلجی ریاستوں بالخصوص متحدہ عرب امارات، اومان میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے جہاں کئی مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے۔  سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں

اومان کی ایک سڑک کو دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سڑکیں زیر آب ہیں اور بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بارش کا پانی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ سڑک موجود پانی سمندر کا

منظر پیش کر رہا تھا جبکہ بڑی بڑی لہریں اپنے سامنے آنے والے دروازوں اور شیشوں کو بھی توڑ رہی تھی۔

دوسری جانب اومان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلابی صورتحال کاروباری اور مزدورطبقے کو متاثر کر رہی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب عمارات میں ایمرجنسی ٹیموں نے سیلابی صورتحال سے دوچار علاقوں میں امداد آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ شہر فجیرہ سے سیلاب متاثرین کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ بارش سے متاثرہ افراد کی بھی مدد کی جا رہی ہے۔

جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے جمعے تک گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ امارات آئزیشن کی جانب سے نجی کمنپیز کو بھی ملازین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ جبکہ متاثرین کی املاک اور جان و مالک کے نقصان کا بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top