تاریخ میں پہلی مرتبہ یکم محرم کوغلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

ریاض: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پُر نورعمل مکمل ہوگیا ۔ حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اورحرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

Scroll to Top