نکاح کیلئے ختم نبوتﷺ کے حلف والا فارم استعمال کیا جائے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے عہدہ سنبھالتے ہیں کارکردگی دکھانا شروع کردی، نے نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی،بیان میں کہا گیا کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن

کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیے جائیں،نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد

دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجان نے واضح کردیا کہ نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

Scroll to Top