اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک ہی دن میں ڈالر کا ریٹ دو سو چھیالیس اعشاریہ پندرہ سے گھٹ کر
دو سات اعشاریہ دس پر آگیا ۔ جی قارئین ، پڑھنے اور سننے میں تو یہ خبر جھوٹ ہی لگتی ہے مگر آج پاکستان میں
گوگل پر سرچ کریں تو امریکی ڈالر کی قیمت گوگل حیران کن طور پر دو سو سات اعشاریہ دس ہی دکھا رہا ہے جبکہ ڈالر کی ٹریڈ کرنے والی پاکستانی ویب سائٹ پر تاحال امریکی ڈالر کی قیمت
دو سو چھیالیس اعشاریہ پندرہ ہے ، اب یہ گوگل کی غلطی ہے یا واقعی معجزاتی طور پر چند منٹوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے اس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں ۔