آصف زرداری کورونا کا شکار، بلاول بھٹو نے تصدیق کر دی سابق صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطیہ کر لیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئر مین
پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے ٹویٹ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جبکہ انہوں نے مکمل طور پر ویکسی نیشن کرائی تھی بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا
کہ شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ، ہم سب ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ بلاول بھٹو نے اپنے تصدیقی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ
معمولی علامات اور ٹیسٹ مثبت آنے پر آصف زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز میں وہ اپنی سالگرہ منانے کیلئے دبئی گئے تھے جہاں سے مختصر دورے کے بعد وہ گزشتہ
President Zardari has tested positive for Covid. He is fully vaccinated, boosted, isolating with mild symptoms and undergoing treatment. We are praying for his swift recovery.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 28, 2022
روز واپس پاکستان پہنچ گئے تھے۔ زرداری کی واپسی پر خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر لاہور جائیں گے جہاں اہم سیاسی معاملات کو اپنی نگرانی میں ترتیب دیں گے۔