نجی چینل کے مطابق پرویز الہی کی کابینہ میں عثمان بزدار کی سابق کابینہ کے متعدد ارکان اور قاف لیگ کے سنئیر ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے جبکہ میاں محمودالرشید، زین قریشی اور میاں اسلم اقبال اسپیکر کے
امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔عثمان بزدار بھی اسپیکر کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں راجہ بشارت کو صوبائی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ
ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک بار وزیر صحت کی ذمہ داریاں دئیے جانے کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی، حافظ عمار
یاسر کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، باؤ محمد رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا
ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں تیموربھٹی کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار بنائے جانے کاامکان ہے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان
کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ آئندہ دو روز میں کر لیا جائے گا جبکہ کل عمران خان کی بھی لاہور میں آمد متوقع ہے ۔اس دورہ کے دوران بھی مختلف وزارتوں پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے بھی ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔