چودھری شجاعت حسین کا نیا اور بڑا بیان آ گیا

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو

سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے کیونکہ سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اپنے اپنے سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا صرف سوچیں نہیں بلکہ اس کو حل کرنے کی تجاویز دیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو

پس پشت پر ڈالیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں، پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ

اس کی سیاسی وجوہات ہیں، ان حالات کی سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات رکھنے والے تمام لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے کیونکہ سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے

Scroll to Top