بشریٰ ، گوگی اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتےتو حکومت میں کس لیے آئے ہیں ، جاوید لطیف

اسلام آبا د: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے ،میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر گوگی، بشریٰ بی بی اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو

کس لیے حکومت میں ہیں۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 2018 میں شیر کی پرچی والے کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جاتا تھا ، یہ ہمارا ملک ہے، ہم کس کے خلاف جتھے لے کر جائیں، مسائل

کے حل کے لیے پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی ،لیڈر لیس احتجاج پاکستان کیلئے نقصان دہ ہو گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتاچکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں، ہم پر الزام تھا جی ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا

تھا، پی ٹی آئی والے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں توکہا جاتا ہےکہ یہ ان کے جذبات ہیں۔ کابینہ میں بار بار کہتا رہا ہوں کہ اگر بے گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کراسکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں، نواز شریف کو جس طرح سزائیں دی گئیں وہ ایک ہفتے میں واپس نہ لیں تو نواز شریف آرہا ہے۔

Scroll to Top