آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم ووٹ لینے والا وزیراعلیٰ ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں چیف جسٹس آْف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیل نے ریمارکس دیے کہ آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم ووٹ لینے والا وزیراعلیٰ ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز

کے مطابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں عدالت نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملے کو زیادہ لمبا نہیں کرسکتے اور آپ چاہتے ہیں کہ نظرثانی کی

درخواستوں پر پہلے فیصلہ ہو۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اپریل سے ایک بحران چلا آ رہا ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ تنازع چلتا رہے لیکن ہم ریاست کے معاملات کو لمبا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جسٹس عمر

عطا بندیال نے کہا کہ دو ماہ پہلے عدالت نے ایک فیصلہ دیا جو سب پر ماننا لازم ہے ہوسکتا ہے ہمارا فیصلہ غلط ہو لیکن ابھی تک فیصلے پرنظرثانی نہیں ہوئی اس کی درخواستیں زیرالتوا ہیں، آئینی اورعوامی مفاد کے مقدمات

کو لٹکانا نہیں چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہرشہری کی طرح معیشت کی صورتحال سے ہم بھی پریشان ہیں آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا یہ حالت ہماری مداخلت کی وجہ سے ہورہی ہے؟ کیا معیشت کا یہ حال عدالت کی وجہ سے ہے یاعدم استحکام کی وجہ سے ہے؟انہوں نے کہا کہ آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم

ووٹ لینے والا وزیر اعلیٰ ہے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس بنیاد درکار ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یکم جولائی کا فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کیا تھا اور حمزہ شہبازکا الیکشن غلط قراردیا تھا لیکن ہم نے حمزہ شہبازکو یکم جولائی کو وزارت اعلیٰ سے نہیں ہٹایا تھا۔انہوں

نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پرانتخابات ہوئے اور پرامن طریقے سے ہوئے ہمیں یہ تلاش کرکے بتائیں کہاں لکھا ہے پارٹی سربراہ غیرمنتخب بھی ہو تو بات ماننا ہوگی، فل کورٹ ستمبر میں ہی بن سکے گا کیا اس وقت تک سب کام روک دیں؟ ریاست کے کام چلتے رہنے چاہئیں۔

Scroll to Top