ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ

ساڑھے پانچ بجے آ کر طے کریں گے کہ یہی بینچ سنے کا یا پھر فل کوٹ بنے گا۔عرفان قادر صاحب ساڑھے پانچ بجے تک بریک کر لیں۔عدالت نے 5:30 تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ وکیل پی ٹی آئی امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے بعد دروازے بند ہوجاتے ہیں کوئی آ یا جا نہیں سکتا۔ڈپٹی سپیکر رولنگ میں لکھا گیا کہ

مجھے ابھی چوہدری شجاعت کا خط ملا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر اجلاس کیلئے آئے تو خط انکی جیب میں تھا۔ڈپٹی اسپیکر کو خط کسی نے آ کر نہیں دیا تھا۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز ایک سزا یافتہ خاتون ہیں۔بنیادی طور پر یہ دھاندلی کی کوشش ہے۔10میں سے نو ممبران اسمبلی کورٹ میں موجود تھے۔افسوس ہے آج کی سماعت لائیو نہیں تھی۔ میرٹ پر بات کلیئر ہے۔

Scroll to Top