ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس میں فل کورٹ بنچ کی کوئی ضرورت نہیںکیونکہ۔۔۔اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مخالفت کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری رولنگ کیس میں فل کورٹ بینچ کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کہا کہ ڈپٹی اسپیکر آکت بتادے کہ اس نے

عدالتی فیصلے کے کس حصے پر انحصار کیا اس کے لیے تو کوئی بڑے بینچ کی ضرورت ہی نہیں ہے ، یہ ایک چھوٹا اور سادہ سا مسئلہ ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پہلے کیس میں 25 ارکان نا اہل ہوئے کیوں کہ انہوں

نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ ڈالا لیکن اس کیس میں مسلم لیگ ق کے ووٹ ڈالنے والے ایم پی ایز نا اہل نہیں ہوسکتے کیوں کہ انہوں نے یکجا ہو کر سب نے پارلیمانی پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالے، اس میں چوہدری شجاعت حسین کا

کوئی کردار نہیں ہے، وہ اپنے اراکین کو منانے کی جتنی بھی کوشش کرتے پہلے کرسکتے تھے، اب جو قانون کہتا ہے وہ قانون کہتا ہے اس کو تو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔

Scroll to Top