کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں شدید بارشوں کے
باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے سے درخواست ہے کل اپنے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھیں۔ دوسری جانب جامعہ کراچی میں کل ہونے والے
Since 5 am morning heavy rain is continue in karachi and hyderabad division. Government of Sindh declares tomorrow as public holiday in karachi and hyderabad division. Private sector is also requested to close their offices tomorrow.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 24, 2022
تمام پرچے ملتوی کردیےگئے، ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ
Due to heavy rainfall which is expected to continue even tomorrow, #SindhGovt has decided to declare Monday, the 25th of July as a public holiday in Karachi & Hyderabad Divisions. Notification in this regard is being issued
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 24, 2022
جاری ہے، جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونیوالی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں،
جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 86.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ صدر اور گلشن حدید میں 62، مسرور بیس پر 54.5، کیماڑی میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔