punjab cabinet

پنجاب کابینہ کی فوری تشکیل، وزرا نے حلف اٹھا لیا

punjab cabinet
punjab cabinet

پنجاب میں حکمران جماعت ن لیگ نے فوری طور پر پنجاب کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ ،منتخب وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ن لیگ

کے اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور صوبائی رہنما ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ن لیگی قیادت نے فوری طور پر پنجاب کابینہ کی تشکیل فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوئی۔ جس میں گورنر پنجاب خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیراور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سے حلف لیا۔

Scroll to Top