اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں آخری کاروباری روز کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ ، ملکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے
مہنگا ہوکراور 229 روپے کا ہوگیا۔اس سے قبل جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 227 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک
میں ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا تھا۔کراچی:(دنیا نیوز) ڈالر بے لگام ہوگیا، روپے کے مقابلے امریکی کرنسی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا
تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228 روپے 37 تک جاپہنچی۔ انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 37 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 231 روپے پربند ہوا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔
مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے اور مارکیٹ کو عام انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکمراں اتحاد کی جانب سے کچھ رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔
روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔