moonis ilahi

(ن)لیگ کی کہانی ختم !!!! مونس الٰہی نے حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الٰہی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی کہانی ختم ہوگئی، جو مرضی کرلیں، یہ گیم ہار چکے ہیں۔اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہا کہ جس نے بھی شہباز شریف کو

سپورٹ کیا اس کا بیڑا غرق ہوگیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کیخلاف وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست

محمد مزاری کے خط کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری الیکشن کے عمل کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کیلئے لکھا خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں داخلہ

سے روکا جائے۔پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ڈپٹی اسپیکر کے خط کیخلاف درخواست کو آج ہی مقرر کرکے سماعت کی جائے۔

Scroll to Top