لاہور: لودھراں سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی پیر رفیع الدین بخاری نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ۔ پیر رفیع الدین نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں ۔ دوسری جانب ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف مقامی ہوٹل پہنچ گئے ، حمزہ شہباز مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور آزاد اراکین پنجاب
اسمبلی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔ خطاب کے بعد حمزہ شہباز اراکین کے ہمراہ ہی پنجاب اسمبلی روانہ ہوں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج شام چار بجے ہوگا ۔ جس کیلئے حکومتی اتحاد کے پاس اس وقت 180 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے پاس اس وقت 186 ارکین اسمبلی موجود ہے ۔