pti mpa

مجھے دھمکیاں اور پیسوں کی آفرز دی جارہی ہیں،پی ٹی آئی ایم پی اے

رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق نے مسلم لیگ ن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پیسوں کی آفرز اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، مگر میں عمران خان کا سپاہی ہوں اپنے ویڈیو بیان میں پنجاب اسمبلی کے رکن ملک

عمر فاروق نے کہا کہ کل رات سے مجھے مختلف فون نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اگر میں نے پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا تو میری فیملی اور بچوں کی خیر نہیں ہے۔ انہوں نے

انکشاف کیا کہ دوسری جانب مختلف ذرائع سے مجھے پیسوں کی آفرز بھی کی جارہی ہیں، میں ان تمام لوگوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ میں نے 2018 میں آزاد حیثیت میں سیٹ جیت کر عمران خان کے وژن کو دیکھ کر تحریک

مجھے مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور پیسوں کی آفر کی جارہی ہے. نون لیگ والے سن لیں میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور بکنے والا نہیں. ایم پی اے ملک عمر فاروق pic.twitter.com/bzXxBUtJNH https://t.co/KSR43zc5V5

— پاکستانی رینچ (@NaikRooh) July 20, 2022

انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، جب عدم اعتماد پیش ہوئی تب بھی میں تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوا کیونکہ عمران خان پاکستانی کی بہتری چاہتے ہیں اور ان کی نیت اچھی ہے۔ ملک عمر فاروق

نے میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ میں اس شخص کے پیچھے کھڑا ہوجاؤں اور لبیک کہوں جس کا مقصد پاکستان کی ترقی ہے،پاکستانی عوام کی خودداری ہے، اور دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالر پر بات کرنا ہے۔

Scroll to Top