عدالت نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی وجۂ موت کے تعین کے لیے سیکریٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بنانے کے تحریری احکامات جاری کردیئے۔
اس حوالے سے سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے سیکریٹری صحت کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا جائے اور تاریخ مقرر کی جائے۔