اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی اے آر وائی نے سینئراینکرپرسن ارشد شریف کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرچینل سے نکال دیا،سینئراینکرارشد شریف گزشتہ 8برس سے
اے آروائی سے منسلک تھے،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پرنجی ٹی وی کی جانب سے جاری پیغام میں کہاگیاکہ اے آر وائی نیٹ ورک کے اپنے ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاق میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملازم کی کوئی بھی پوسٹ سختی سے
کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہونی چاہیے۔ اس طرح ہم بھاری دل کے ساتھ یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ 8 سال ایک ساتھ سفر کرنے کے بعد اے آر وائی نے ارشد شریف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ہم ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔