بچی خالی پیالی میں کھانا کھاتی رہی ۔۔ سندھ میں سیلاب کے بعد معصوم بچی کی خالی برتن میں کھانا کھانے کی دردناک ویڈیو وائرل،حکومت کہاں ہے؟

سیلاب سے تباہی کے بعد کی مختلف اور دردناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آکر وائرل ہو رہی ہیں جن میں سیلاب متاثرین بچے، بڑے، بوڑھے اور خواتین کی حالت دیکھنے کے بعد ان کی پر رحم آرہا ہے۔ چونکہ سندھ کے حالات زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی قمت ہوگئی ہے۔سندھ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ کے ایک گاؤں واڑہ سے ایک معصوم بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے ایک

خالی برتن میں کھانا کھاتے اور انگلیاں چاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی یہ تصور کرتے ہوئے خالی برتن میں ایک خیالی کھانا کھا رہی ہے جیسے اس میں کھانا موجود ہو مگر وہ برتن بدقسمتی سے خالی تھا۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھنے کے بعد صوبائی حکومت سندھ کو

کھلی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ متاثرین تک کھانا پہنچانے میں ناکام رہے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں مگر کوئی ہوش کے ناخن نہیں لے رہا۔

Scroll to Top