غریب عوام کے پاس پینے کے لیے پانی نہیں اور یہ ۔۔ پیپلزپارٹی ایم این اے کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین آگ بگولہ

سندھ میں سیلاب متاثرین کے پاس ان کی مدد کو پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیرعلی شاہ جیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین طیش میں آگئے۔ رکن قومی اسمبلی امیر علی جیلانی سے متعلق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ

ضلع سانگھڑ کےشہرکھپرو میں ایک چارپائی پر بیٹھے ہیں اور سیلاب متاثرین ان کے پاس کھڑے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی ایسے علاقے جہاں کی عوام سیلاب کے باعث پینے کے صاف پانی کو ترس رہے تھے وہاں وہ

چارپائی پر بیٹھے منرل واٹر سے اپنے پاؤں دھو رہے ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر سماجی حلقوں کی جانب سے امیرعلی شاہ جیلانی پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا یہی کہنا ہے کہ سندھ کی غریب عوام کے پاس پینے کے لیے پانی نہیں ہے اور منرل واٹر سے اپنے پاؤں دھو رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیئے۔

Scroll to Top