سیلاب متاثرین نے بھوک ختم کرنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا،کیا کیا کرنے پر مجبور ہو گئے ۔۔۔؟دردناک حقیقت نے انسانیت کو جنجھوڑ دیا

حیدرآباد (ویب ڈیسک)قاسم آباد گرلز ڈگری کالج میں سیلاب متاثرین کھانا پکانے کے لیے فرنیچر جلانے لگے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں قائم قاسم آباد گرلز ڈگری کالج میں سیلاب متاثرین کی جانب سے سرکاری کالج کے

فرنیچر کو جلا کر کھانے پکانے کی اطلاع ہے۔اس سلسلے میں کالج کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،
جس میں سابق ڈائریکٹر جنرل کالجز اور موجودہ ڈائریکٹر کالجز آفس سندھ پروفیسر عبدالحمید چنڑ سیلاب متاثرین کو فرنیچر جلانے سے منع کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر کالجز آفس سندھ پروفیسر عبدالحمید چنڑ نے اطلاع ملنے پر گرلز کالج کا معائنہ کیا، انھوں نے کالج کے فرنیچر کو جلانے سے منع کیا تو

سیلاب متاثرین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر کالجز آفس سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کالح فرنیچر جلانے سے گریز کریں، خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔پروفیسر عبدالحمید چنڑ کا کہنا تھا کہ کالج کا سرکاری فرنیچر جلانے سے منع کرنے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج ناقابل فہم ہے۔

Scroll to Top