لاہور (ویب ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن میں مقدمات درج کرانے کا مقابلہ جاری، مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان بازی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیانات عوام کو فوج مخالف کرنے کے مترادف ہیں۔ حیدر مجید کی جانب سے وکیل رانا ریحان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے الزامات کے باعث
سائل کو ذہنی کوفت ہوئی ۔ عدالت پولیس کو مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔سیشن کورٹ نے 3 ستمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے۔ ضرور پڑھیں : پرویز الٰہی کی حکومت کو خطرہ،کیا گیم ہونے والی ہے؟ بڑا انکشاف دوسری جانب مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کی اپنی قیادت کے سامنے عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھ دی ہے،مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے عوام کو مہنگائی کیخلاف ریلیف دیا جائے پھر انتخابی مہم چلائی جائے گی۔