اتنی بڑی عمارت چند سیکنڈز میں ڈھیر ۔۔ سیلاب سے مشہور ہوٹل کے گرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل خوفزدہ کر دیئے

اس وقت سوشل میڈیا پر ہر جانب سیلاب سے تباہ کاری کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کا دل دہل رہا ہے۔ سیلاب میں غریب لوگوں کے گھر، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایک ویڈیو جو اس وقت

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں خوفناک سیلاب کے باعث ایک مشہور ہوٹل کی عمارت چند سیکنڈز میں زمین بوس ہوگئی۔ یہ ہوٹل کالام میں دریائے سوات کے کنارے واقع تھا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم واقعے کے بعد دریا کے قریب موجود دیگر ہوٹلوں کو خالی کرا لیا گیا۔ ویڈیو بنانے والے لوگ اس موقع پر

موجود لوگ یااللہ خیر اور یااللہ کی صدائیں لگا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب کی نذر ہونے والا کالام کا ہوٹل 150 کمروں پر مشتمل تھا۔ دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو۔

Scroll to Top