کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا بڑا اعلان!!! سب کو خوش کر دیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو پاک فوج کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگی مشکل کی اس گھڑی میں

عوام انتظامیہ کو ہمیشہ درمیان پائیں گے ان خیالات کااظہارکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نےگزشتہ شب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ہزارہ ٹاون کا دورہ کیا اس موقع پر

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل امیر اجمل ، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی وسیکرٹری اطلاعات قادر نائل ، رکن مرکزی کونسل داود چنگیزی اور ہزارہ برداری کے دیگر معززین بھی موجود تھے کورکمانڈربلوچستان آصف غفور نے ہزارہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں

سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور لوگوں میں گھل مل گئے- انہوں نے علاقے کے درپیش مسائل اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہی حاصل کی اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو پاک فوج کسی صورت

تنہا نہیں چھوڑے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام انتظامیہ کو ہمیشہ اپنے درمیان پائے گی۔ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنے اس عزام کا اعادہ کیا کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

Scroll to Top