عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ !! امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا حیران کُن ردعمل آگیا

واشنگٹن (یب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نیڈ پرائس نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ

براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اورعدالتی نظام کا معاملہ ہے۔نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی مؤقف نہیں رکھتا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں

جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

Scroll to Top