این اے 245 ضمنی انتخاب، 35 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں 35 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی موصول ہو گئے ہیں۔تحریک انصاف کے

محمود مولوی3257 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور1030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں، ٹی ایل پی امیدوار محمد احمد رضا نے 602 ووٹ حاصل کئے ،آزاد امیدوار فاروق ستار

248 اور پی ایس پی کے سید حفیظ الدین کو 118 ووٹ ملے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ سٹیشنز میں سے

201 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Scroll to Top