محکمہ موسمیات نے 21اور22 اگست کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )21اور22 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، مالاکنڈ،بونیر، مہمند،کرم اورخیبر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

21اور22 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ، بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان ، ڈیرہ غازی خان، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں اورلکی مروت کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،

چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران شمال مشرقی

بلوچستان،جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوامیں چند مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ پیر کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا ،جنوبی/شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

Scroll to Top