پہلے شاہین آفریدی اوراب ایک اورکھلاڑی کی طبیعت ناساز ۔۔ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کوبڑادھچکالگ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے

ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔پاکستان نیدر لینڈز تیسرے ون ڈے میچ سے قبل اوپنر امام الحق کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ میں بھی حصہ نہیں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

امام الحق کی تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، امام الحق کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع مل سکتا ہے، شاہنواز دھانی کے بھی

تیسرا ون ڈے میچ کھیلنے کا امکان ہے ۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Scroll to Top