اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے جو باتیں کی ہیں انہیں وہ نہیں کرنی چاہئیں تھی ،عمران خان ، پرویز الٰہی نے بھی ان کے بیان کی
مذمت کی ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازگل پرتشدد ایسی جگہ پر ہوا ہے ،جسم کے ایسے نازک حصوں پر ہوا ہے جو میں نہ بتا سکتا ہوں نہ دکھا سکتا ہوں، کیونکہ تفتیش کے دوران شہباز گل سے سوال کچھ کرتے ہیں اوروہ
جواب کچھ اور دیتے ہیں ،ان کا موبائل بھی نہیں مل رہا ، ڈرائیور بھی غائب ہے ، یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی قیادت بھی ان پر تشدد کا معاملہ اٹھا چکی ہےعلاوہ ازیں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے انکشاف کیا ہے
Those unknown people who severely tortured Shehbaz Gill also took his pics. Shehbaz Gill told less about torture to his counsel. The matter can translate in to a scandal if judicial inquiry is conducted, says senior journalist @HamidMirPAK @KlasraRauf @AmirMateen2 @Mad_e_Muqabil pic.twitter.com/CqJuoAXq7U
— Rafia Zahid (@_RafiaZahid) August 16, 2022
کہ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب پر شہباز گِل کو اسلام آباد نہ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔حامد میر نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو فون پر کہا کہ شہباز گِل کی مدد کرو۔
شہباز گل کے جسم کے ایسے حصوں پر تشدد کیا گیا ہے جو ٹی وی پر دکھائے نہیں جاسکتے۔ حامد میر@HamidMirPAK #ShehbazGillhttps://t.co/lYaboVVgxS pic.twitter.com/LA7TsiEbCs
— Siasat.pk (@siasatpk) August 16, 2022
حامد میر نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب پر شہباز گِل کو سہولتیں دینے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو آئی جی پنجاب نے کہا مسٹر ایکس سے آرڈر مت لیں۔
The post شہبازگل پرتشدد ایسی جگہ پر ہوا ہے جو میں نہ بتا سکتا ہوں نہ دکھا سکتا ہوں، حامد میر appeared first on News Online.