پی ٹی آئی کی سنی گئی ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح ریمارکس

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف

جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، صدر بار شعیب شاہین ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔تحریک انصاف کے وکیل انور

منصور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے کہ پی ٹی آئی نے جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں،الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر ضروری نہیں

ہے۔مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجے گئے،الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جہاں تک مجھے یاد

پڑتا ہے یہ ولی خان کیس کے بعد اس نوعیت کا پہلا کیس ہے۔اْس کیس میں ریفرنس بھیج دیا گیا تھا اس میں ابھی ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔کیس لارجر بینچ کو بھیج دیتا ہوں،جب آپ کہیں سماعت کے لیے مقرر کر دیتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Scroll to Top