ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، دیگر کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں آج غیرمعمولی کمی کا رجحان ریکارڈکیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے

مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1.51روپے کی کمی کے بعد 213.98روپے رہی۔ دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 218.96، کینیڈین ڈالر 166.56، اماراتی درہم 58.25، سعودی ریال 56.98 اور قطری ریال کی قیمت 58.51 روپے رہی۔

یاد رہے کی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے18 روپے 3 پیسے کم ہو چکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی، ڈالر کی حقیقت میں بنیادی قدر

180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اب ادارے متحرک ہوئے جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 398 اعشاریہ چھے ایک پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 494 اعشاریہ آٹھ پانچ پر بند ہوا۔

Scroll to Top