کراچی(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور جلسے میں جارحانہ گفتگو سے پرہیز کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں، اب صدر مملکت عارف علوی کو آگے بڑھ کر سیاسی
مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔سینئر تجزیہ کار کامران خان نے ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس یوم آزادی پر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورمعاشی مسائل سے گھرےپاکستانیوں کو امید کی نوید سنانا چاہتا
ہوں، 75ویں یوم آزادی کا سب سے بڑا اجتماع گزشتہ روز ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں ثابت ہوا کہ اس وقت کا مقبول ترین سیاستدان عمران خان ہے۔کامران خان نے کہا کہ ذاتی طور پر گزشتہ روز عمران خان کی
تقری سن مجھے بہت سکون ملا، عمران خان نے گزشتہ روز اپنی تقریر کا مرکزفوج اور اس ادارے کے وقارکےتحفظ تھا،عمران خان نےپاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،عمران خان نے موجودہ حکومت
کل لاہور میں عظیم الشان یوم آزادی اجتماع نے مہر تصدیق ثبت کی آج 75 سالہ پاکستان کا مقبول ترین سیاستداں عمران خان ہے خانصاحب نے فوج کی عزت و تکریم پاک امریکہ تعلقات اہمیت اجاگر کر کے سول نافرمانی لانگ مارچ دھرنےگفتگو سےاحتراز کرکےدل جیت لئیے صدرعارف علوی آگے بڑھیں مفاہمت کرائیں pic.twitter.com/H2EdNmJeK4
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 14, 2022
کو طاقت سے گرانے کےکسی منصوبے کا ذکر نہیں کیا بلکہ حکومت کو خود ہی عام انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے کھلی چھٹی دی۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ کل عمران خان نے کسی لانگ مارچ، دھرنے، سول نافرمانی وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں کیا،یہ با ت اس لیے بھی بہت حوصلہ بخش ہے کہ ملک کی دگردوں معیشت بہتری کے
آثاردیکھ رہی ہے،آئی ایم ایف پروگرام بحالی کےقریب ہے، روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے،ایسے میں اگر عمران خان ایک بار پھر مزاحمتی سیاست کی کی راہ پر چلنے کااعلان کرتے تو ملکی معیشت تتر بتر ہوجاتی۔کامران خان نے کہا کہ اسی صورتحال میں صدر مملکت عارف علوی نے سیاسی مفاہمت کیلئےاپنی خدمات بھی پیش کی ہیں،یہ پیش رفت بھی انتہائی عمدہ ہے، وزیراعظم نے بھی سیاسی دھینگا مشتی کے بجائے ایک بارپھر میثاق معیشت کی بات کی ، یہ میرے لیےایک اچھی بات تھی۔