میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر

اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاءاللہ یہ

حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی اور آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا

تقاضہ ہے کہ بحیثیت قوم درست سمت میں سفر کو جاری رکھیں اور قومی مفاد کو ذاتی انا، ضد اور ہٹ دھرمی کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں اور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حقیقی سیاسی قیادت انتخابات پر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل پر نظر رکھتی ہے، اسی جذبے سے تعمیر پاکستان ہوگی۔

Scroll to Top