کابینہ ارکان کی تعداد 61 ہونے کے بعد وفاق میں وزارتیں کم پڑ گئیں

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 61 تک پہنچ گئی جس کے باعث وفاق میں وزارتیں کم پڑ گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق اتحادیوں کے دباؤ کے باعث وزیر اعظم کی کابینہ

میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت میں آکر وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی چھوڑی گئی 52 رکنی کابینہ میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت مزید توسیع نہ دینے کا اعلان کیا تھا مگر اب یہ کابینہ 61 رکنی

ہو چکی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے روبینہ عرفان ، ملک عبدالغفار ڈوگر اور ملک احمد خان کو بطور معاون خصوصی تعینات کیا ہے جس کے 58 رکنی کابینہ اب 61 رکنی ہو چکی ہے ۔ وفاق میں 33 وزارتیں

ہیں جبکہ اس وقت 34 وفاقی وزیر ہیں ، جاوید لطیف کئی مہینوں سے بغیر کسی وزارت کے قلمدان کے ہی وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ حالیہ تین معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد وزیر اعظم کے معاونین

کابینہ ارکان کی تعداد 61 ہونے کے بعد وفاق میں وزارتیں کم پڑ گئیں خصوصی کی تعداد بڑھ کر 16 ہو چکی ہے جن میں سے سرف 3 کے پاس قلمدان ہیں ، باقی 13 افرادبغیر قلمدان کے ہی معاونین خصوصی ہیں ۔ کابینہ میں 4 مشیر اور 7 وزرائے مملکت بھی موجود ہیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں آخری وقت پر 25 وفاقی وزراء ، 4 وزرائے مملکت ، 4 مشیر اور 19 معاونین خصوصی موجود تھے ۔

Scroll to Top